Live Updates

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم اور عسکری قیات کا دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 مئی 2025 11:24

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو ..
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے جرگے میں عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ کر یں گے جہاں ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے، جرگے میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے، جرگے میں ارکان اسمبلی، قبائلی رہنما اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیات کا یہ دورہ بلوچستان میں قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جرگے میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال اور مجموعی سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جرگے کے دوران شرکاء کو جاری حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبے کے عمائدین کو مختلف اہم امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے عہدے داروں نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلوچستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی اور بزنس کمیونٹی کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ان کی بہترین تجاویز کا خیر مقدم بھی کرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ڈیویلپمنٹ میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے، صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ دیا جا سکے، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں یہاں صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات