Live Updates

اسرائیل نے شہریوں کو سینا کے سفر سے خبردار کر دیا

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مصر کے علاقے سینا کا سفر کرنے کے خواہش مند اسرائیلیوں کے لیے سیکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کے مطابق ماضی میں بھی اسرائیلی سیاحوں کو سینا کے سفر کے دوران خطرات لاحق تھے، لیکن حالیہ عرصے میں یہ خطرات بہت بڑھ گئے ہیں۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلیوں کو سینا میں گھومنے پھرنے اور تفریح کی غرض سے سفر کے دوران شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :