تھائی لینڈ، ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)تھائی لینڈ میں ٹائیگر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش نوجوان کو مہنگے پڑ گئی۔ سیلفی لینے کے شوقین نوجوان پر شیر نے اپنے ٹرینر کی موجودگی میں حملہ کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہولناک واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ڈرامائی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پرجوش سیاح جانور کے پاس بیٹھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائیگر کے جھپٹنے سے پہلے نوجوان اس کی پیٹھ کے گرد اپنا بازو لپیٹ رہا ہے۔ نوجوان زمین پر گرتا ہے اور اسے خوف سے چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس دوران ٹائیگر کا ٹرینر اسے دور کرنے کی شدت سے کوشش کرتا ہے۔ٹرینر شکاری کو زیر کرنے سے پہلے ٹائیگر سے چند خوفناک سیکنڈوں کے لیے کشتی لڑتا ہے۔ کلپ کے آغاز میں سیاح کو اعتماد کے ساتھ ایک رسی کے ساتھ شیر کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اس وحشیانہ حملے سے بالکل بے خبر ہے جو سامنے آنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :