غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک، 54 کی زندگی خطرے میں ہے،صیہونی اخبار

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)اسرائیلی اخبار نے ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ فوج کا دعوی ہے کہ وہ مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان آپریشنز نے 54 قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، جن میں سے کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی مواقع پر غزہ میں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے بعض قیدی براہ راست بمباری کا نشانہ بنے، جبکہ دیگر کو ان کے اغوا کاروں نے اس وقت مار دیا جب انہیں خدشہ ہوا کہ اسرائیلی فوج ان کے قریب پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :