Live Updates

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات اور فیکلٹی ممبران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرپاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،وائس چانسلر

ہفتہ 31 مئی 2025 15:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا ہے کہ طالبات اور فیکلٹی ممبران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عمران خان بابرکو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ ہماری جی سی یونیورسٹی کی طالبات اپنےمجاہدوں، شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بے تاب تھیں اور آپ سے ملنے کی مشتاق تھیں ، آپ کی یہاں تشریف آوری سے ان طالبات کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ تنازعے کے دوران، سیالکوٹ کے بہادر عوام جنہیں ہلالِ استقلال جیسے باوقار اعزاز کا حامل ہونے کا شرف حاصل ہے ایک بار پھر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے، جیسے وہ ماضی کی جنگوں میں بھی ثابت قدم رہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہماری پاک افواج نے جس ولولہ انگیزی اور جانفشانی سے سیالکوٹ سیکٹر کا دفاع کیا ہم سب اس پر نہ صرف آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں بلکہ تہہ دل سے آپ کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات