کمشنرسرگودھا کا اندرون شہر بازاروں ، شاہراہوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے کاحکم

ہفتہ 31 مئی 2025 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و کمشنر سرگودھانے انسداد تجاوزات عملہ کو حکم دیا کہ اندرون شہر بازاروں اور شاہراہوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔زرائع کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک جہانزیب اعوان نے تجاوزات عملہ کو انسداد تجاوزات کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مارکیٹوں اور علاقوں میں کاروائی کی جائے جہاں سے تجاوزات کو ہٹایا گیا اور قبضہ مافیا دوبارہ تجاوزات کر چکا ہے۔

وہاں تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لئے مستقل بنیادوں پر اپنی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی کے امور دوسرے ادارے کو منتقل ہونے کے بعد اب انسداد تجاوزات کے لیے افرادی قوت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس سے بہتر نتائج کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تین خصوصی انسداد تجاوزات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر کے مختلف بازاروں اور اہم علاقوں میں بلا تعطل کارروائی پر معمور ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں بعض بازاروں میں دوبارہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور ریڑھیوں کی موجودگی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔ کسی بھی جگہ تجاوزات کی واپسی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر نے انسداد تجاوزات ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ صبح سے رات تک فیلڈ میں رہیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، جانفشانی اور غیرجانبداری کے ساتھ سر انجام دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جہاں بھی کوتاہی یا غفلت نظر آئی تو سخت احتساب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :