باغ،ضلع حویلی کے دور افتادہ گاؤں ہلاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 31 مئی 2025 16:50

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وجاہت رشید بیگ سیکریٹری بہبود آبادی ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی ڈاکٹر سردار آفتاب احمد ہدایت کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ بہبودآبادی کے اشتراک سے ضلع حویلی کے دور افتادہ گاؤں ہلاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی ڈاکٹرجواد اسلم کیانی نے خصوصی دلچسپی اور معاونت کی۔

میڈیکل کیمپ میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں محکمہ صحت کی طرف سیڈاکٹر عائشہ صابر ذاکٹر عائشہ خورشد ڈاکٹر سدرہ فضل ڈاکٹر نوشابہ کے علاوہ محکمہ بہبودآبادی کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر تابندہ بتول سرجیکل سپیشسلیٹ نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔محکمہ بہبودآبادی کے ماہر سٹاف ممبرز نے شرکاء کیمپ کوتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کے لیے رضامند کیا۔اور فیملی پلانگ میتھڈ ز کے حوالے سے شرکاء کو کنٹراسیپٹیو میڈیسن بھی فراہم کیں۔\378

متعلقہ عنوان :