کمشنر خانیوال کا جہانیاں بائی پاس پر قائم مویشی منڈی کا دورہ

ہفتہ 31 مئی 2025 16:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے جہانیاں بائی پاس پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سہیڑ و متعلقہ افسران ہمراہ تھے،انہوں نے مویشی منڈی میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ مویشیوں کی خرید وفروخت کے معاملات،محکموں کے سٹالز کا معائنہ کیا۔خریداروں اور بیوپاریوں سے سہولیات بارے معلومات بھی لیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خریداروں،مویشیوں کیلئے سایہ دار جگہوں،پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے،مویشی منڈیوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،لائیو سٹاک سٹاف منڈی لائے گئے جانوروں کی مکمل پڑتال کرے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہاضلع بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،صفائی کیلئے شفٹوں میں سینٹری ورکرز تعینات کئے جائیں،جانوروں کیلئے پانی اور تازہ چارے کا بندوبست کیا جائے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ہیٹ ویو،ستھرا پنجاب اور لائیو سٹاک کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :