اوورسیز پاکستانیوں کی امانتوں کی حفاظت انکی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ترجیح ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخانیوال

ہفتہ 31 مئی 2025 17:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خانیوال خالد عباس سیال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد اسلم، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثمر عباس،ایس ڈی او انہار منظور احمد،تحصیلدارحافظ اقبال،او پی سی اسسٹنٹ خالد محمود سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

اجلاس میں 4کیسز پر غور،متعلقہ محکموں اور فریقین کاموقف بھی سنا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امانتوں کی حفاظت انکی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری ترجیح ہے،اوورسیز کا زرمبادلہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔خالد عباس سیال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بیرون ممالک مقیم اپنے ہم وطنوں کو معاونت فراہم کرتی رہے گی۔اجلاس میں اوورسیز کے3کیسز کو داخل دفتر کرنے اور ایک کیس میں ریونیو سٹاف سے وضاحت طلب اور دو ہفتوں میں رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :