پنجاب یونیورسٹی صغری بیگم سنٹر کے زیر اہتمام فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 31 مئی 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی صغری بیگم سینٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام ’’اساتذہ کو بااختیار بنانا، پاکستانی کلاس رومز میں تدریس، نصاب اور تنوع ‘‘ کے موضوع پر فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے مڈکیرئیر اساتذہ نے شرکت کی جبکہ تربیتی سیشنز ڈاکٹر شازیہ ہمایوں اور ڈاکٹر نعمانہ امجد نے کروائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر ارم خالد، ڈائریکٹر صغری بیگم سنٹر ڈاکٹر سونیا عمراور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سونیا عمر نے کہا کہ یہ پروگرام تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، خاص طور پر موجودہ وقت میں جب ایچ ای سی کی فنڈنگ محدود ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کے مطابق ہے، جو پنجاب یونیورسٹی کو علمی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد نے شرکا میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔