سیالکوٹ پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 31 مئی 2025 17:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق کم عمر بچے جن کی عمر 18سال سے کم ہے ان کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان بچوں کو بھاری چالان کرکے ان کی گاڑیاں تھانہ میں بند کی جارہی ہیں اور انکے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مو ٹر سا ئیکل و گاڑی چلانے کے لیے نہ دیں ورنہ آپ کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔