و*عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے 3 گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشریٰ بی بی نہ آئیں

توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

ڑ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا جس پر عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کا حکم دیا جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے جس کے لئے بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ منگل کو سابق چیئرمین سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لئے عدالت نہیں جائیں گی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے 3 گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشریٰ بی بی نہ آئیں ملزمہ کی عدم دستیابی کے باعث 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو اس کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کئے جائیں گے اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے بشریٰ بی بی کی دانستہ غیر حاضری پر ضمانت منسوخی پر اصرار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے تاہم عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔