خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 31 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، 27 مئی سے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوںسے حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، حادثات میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین،2 بچے شامل ہیں،زخمیوں میں 13 مرد،10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا، 32 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،2 مکمل تباہ ہوئے ، بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا ، پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے،

متعلقہ عنوان :