
معاشرتی ترقی کا انحصار خواتین کی خودمختاری ،یکساں مواقع کی فراہمی سے منسلک ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
ہفتہ 31 مئی 2025 19:40
(جاری ہے)
یہ نمائش خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ اپنی ہنر مندانہ صلاحیتیوں کو نہ صرف ظاہر کر سکتی ہیں بلکہ اسے معاشی ذریعہ بھی بنا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری نہ صرف ان کے ذاتی استحکام کی ضامن ہے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کی خوشحالی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس ضمن میں خواتین کو ہنر مند بنانے، کاروبار شروع کرنے، اور معاشرتی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپس، فنانسنگ اسکیمز، اور مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے جیسے منصوبوں پر کام کررہا ہے تاکہ خواتین کی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے۔یہ ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کو پائیدار معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے لئے لیڈیز پردہ کلب کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی ادارہ خواتین کی اجتماعی ترقی، ہنر مندی کیفروغ اور معاشی خود انحصاری کے حوالے سے قابلِ ستائش خدمات سر انجام دے رہا ہے جس سے خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد مل رہی ہے۔نمائش میں مختلف قسم کے دستکاری کے سامان، کپڑوں کی مصنوعات، جیولری، فوڈ آئٹمز، اور دیگر گھریلو اور تخلیقی مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں بلوچستان کی خواتین نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میں نہ صرف خواتین کاروباری شخصیات بلکہ طالبات اور خواتین ہنر مندوں کی بھی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کی خواتین معاشرتی اور معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.