سر دار فتح اللہ خان میاں خیل کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو

ہفتہ 31 مئی 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر راہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سردار فتح اللہ خان میاں خیل کے حلقہ رمک ڈیرہ اسماعیل خان ، سے ٹبی قیصرانی ،ڈیرہ غازی خان نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبہ کا جلد افتتاح کیا جائے گا اس منصوبہ میں تحصیل پروآ میں دو بائی پاس روڈ بھی تعمیر کیئے جائیں گے جس سے علاقہ میں ترقی ، خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا ڈیرہ اسماعیل خان کے دیرینہ مطالبہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا بھی رواں سال افتتاح کردیا جائے گا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔