qجرمنی‘مسافر بردار طیارہ رہائشی عمارت کے ٹیرس سے ٹکرا گیا

ق*طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی‘ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

ھ*کورشن بروئخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)جرمنی کے مغربی شہر کورشن بروئخ میں مسافر بردار طیارہ رہائشی عمارت کے ٹیرس سے ٹکرا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک انجن والا پرائیوٹ چھوٹا جہاز تھا جس کی منزل اور مسافروں کی تعداد کے بارے تفصیلات کا انتظار ہے۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ نچلی پرواز کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے ہوئے رہائشی علاقے کی جانب گر رہا تھا۔

تاہم طیارہ زمین پر گرنے سے قبل ایک گھر کے ٹیرس سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس میں طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس میں ایک پائلٹ ہے لیکن دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ جہاز میں سوار تھا یا کوئی رہائشی تھا۔

امدادی کاموں کے دوران آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا تھا۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔طیارے کی ملکیت سے متعلق بھی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کے گھر سے ٹکرانے پر رہائشی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :