ٓطالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائے ، پشتونخوا ایس او

- گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن میں بی ایس پروگرام کو فوری طور پر بحال کیا جائے، احسان اللہ ، ممتاز احمد ودیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

ھ چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن میں بی ایس پروگرام کی بندش پر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع چمن شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلع سیکرٹری احسان اللہ اچکزئی،سینئر معاون سیکرٹری ممتاز احمد اچکزئی اور دیگر ضلعی ایگزیکٹو نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں تدریسی عملے کی کمی، وائی فائی، لیبارٹری اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بی ایس پروگرام ختم کر دیا گیا ہے، جس سے سینکڑوں طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں۔

یہ فیصلہ نہ صرف طالبات کے تعلیمی مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ علاقے میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہصوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی نااہلی کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو رہا ہے، اور طالبات کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چمن میں بی ایس پروگرام کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

کالج میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وائی فائی، لیبارٹری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ طالبات کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان مسائل کا نوٹس لیں اور طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :