Live Updates

اسلامی جمعیت طلبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، جنوبی کوریا میں ہونے والے اس اہم ایونٹ میں ارشد ندیم نے 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ نہ صرف میدان مارا بلکہ پاکستان کو 52 سال بعد اس مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل دلا کر تاریخ رقم کر دی۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلی حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ ارشد ندیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت، لگن اور جذبہ ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کا نوجوان ہر میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہے اگر اسے مناسب سہولتیں اور مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک کے تمام کھلاڑیوں کو جدید تربیت، سہولیات اور عالمی معیار کے مواقع فراہم کرے تاکہ کھیل کے میدان میں پاکستان کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں۔ ارشد ندیم کی کامیابی 1973 کے بعد پہلا گولڈ میڈل ہے جو پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حاصل کیا، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے، اسلامی جمعیت طلبہ ارشد ندیم، ان کے کوچز، اہلِ خانہ، اور پوری قوم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات