شیخوپورہ‘ ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک

موٹر سائیکل پر سوار ڈاکووں نے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کیلئے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی

اتوار 1 جون 2025 12:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکووں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔