سعودی سہارا ایسے وقت میں آیا جب شامیوں کو اس کی ضرورت تھی ، شامی وزیر خارجہ

ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے ایک مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،الشیبانی

اتوار 1 جون 2025 12:40

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون سے شامی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اور سعودی حمایت ایسے وقت میں آئی ہے جب شامی عوام کو اس کی اشد ضرورت تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق الشیبانی نے مزید کہا کہ شام اس وقت خاص طور پر نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر توجہ دے رہا ہے، اور شام اور سعودی عرب کی سوچ اس حوالے سے یکساں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا ہم نے سعودی وفد کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم سعودی عرب، اس کی قیادت اور اداروں کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے شام کی حمایت کی۔اسی دوران، الشیبانی نے سعودی عرب کی جانب سے شام پر سے پابندیاں ختم کرانے کی کوششوں کو بھی سراہا، اور کہا کہ شام اب سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے ایک مضبوط مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق، شامی حکومت نے پابندیاں اٹھائے جانے کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :