سفر حج میں آسانی فراہم کرنے کے لیے سعودی طلبہ نے موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی

اتوار 1 جون 2025 14:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے طلبہ نے عازمین حج کو سفر میں آسانی فراہم کرنے کے لیے موبائل اپیلیکشن تیار کی ہے۔ یہ موبائل ایپ دوران حج درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی طلبہ کی بنائی گئی یہ موبائل ایپ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

خصوصا لاکھوں عازمین کی موجودگی میں اگر کوئی اپنے گروپ سے دور ہو جائے تو اس ایپلیکیشن کی مدد سے اس کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔طلبہ کے اس گروپ کی قیادت حسن السلمی نے کی ہے۔ ان طلبہ نے ایسا انٹرایکٹو ٹول ایجاد کیا ہے۔ جو عازمین حج کو اپنے کیمپوں کا راستہ معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات کی زیارت کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :