چین کی یکطرفہ ویزہ پالیسی کی فہرست میں مزید پانچ ممالک میں اضافہ ، کل تعداد 43 ہوگئی

اتوار 1 جون 2025 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) چین نے یکم جون 2025 سے برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یورا گوئے کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کیلئے فری آزمائشی ویزہ پالیسی نافذ کر دی ہے جس سے چین کے ویزہ فری دوست ممالک کے دائرہ کار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 مئی 2026 تک برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یورا گوئے کے شہری اگر چین میں کاروبار ، سیاحت، رشتہ داروں سے ملاقات، تبادلے یا 30 دن سے کم کے ٹرانزٹ پر آتے ہیں تو انہیں ویزہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چین کی ویزہ فری پالیسی پہلی مرتبہ لاطینی امریکہ اور کیربیئن خطے تک وسیع ہوئی ہے اور اس اضافے کے بعد چین کی یکطرفہ ویزہ فری پالیسی سے استفادہ کرنے والے ممالک کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :