مہنگے داموں یوریاکھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کریں، فرخ ضیاچودھری

اتوار 1 جون 2025 17:40

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) رینالہ خورد تفصیلات کے مطابق تحصیل رینالہ خورد کے معروف تاجر اورزمیندار فرخ ضیا چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اور محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب بھر میں کسانوں زمینداروں کوکھادوں میں ریلیف فراہم کرنے کےلیے فوجی فٹلائزراور دیگر کمپنیوں کی جانب سے یوریا کھاد کاریٹ 4150 /4400 اور 4600 روپیےمقررکیاگیا ہے، کھاد ڈیلر یوریاکھاد سے زیادہ منافع حا صل کرنے کی غرض سے 4400 روپیے والا کھاد کا تھیلہ زمینداروں کو فروخت کرنے کی بجائے اپنا منافع زیادہ حاصل کرنے کےلیے 4600 روپیے والی یوریاکھاد زمینداروں کو فروخت کررہے ہیں ڈیلرز اپنا منافع زیادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زمینداروں اور کسانوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں جو سراسرا ظلم ہے کیونکہ کسان تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں لٹ رہاہے حکومت پنجاب زرعی کھادوں کو سستاکرنے کے ساتھ ساتھ ڈیلرزحضرات کویوریاکھاد 4400روپیے میں فروخت کرنے کا پابند بنائے۔

(جاری ہے)

فرخ ضیا چودھری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی صوبائی سیکرٹری زراعت کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مہنگے داموں یوریاکھاد فروخت کرنے والے ڈیلرزکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔\378