بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں،سروے نہ کروانے والوں کی مالی امداد روک دی جائے گی،بی آئی ایس پی

اتوار 1 جون 2025 17:50

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین  30 جون 2025 تک اپنا سروے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں بصورت دیگر ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں،جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔