ژ*ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ

ایران کے پاس اب 2015 کے ایٹمی معاہدے میں طے شدہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے،رپورٹ

اتوار 1 جون 2025 18:00

نیو یارک،تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اتنی سطح تک یورینیئم افزودہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 2015 کے ایٹمی معاہدے میں طے شدہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے۔

IAEA کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو غیرایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ایسی افزودگی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے فوری طور پر اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "یہ واضح ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پٴْرامن نہیں، بلکہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے رکھتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری قدم اٹھانا چاہیے۔"ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہی: "ایران جوہری ہتھیاروں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکا کے مؤقف سے متفق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پٴْرامن مقاصد کے لیے ہے اور عالمی ایجنسیوں کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔