�ون بے حد اہمیت کا حامل تاریخ ساز دن ہے، اسلم فاروقی

فیلڈ مارشل 3جون کو سرکاری سطح پر منانے کیلئے حکومت پر زور ڈالیں۔ ایم کیو ایس سی

اتوار 1 جون 2025 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ3جون بے حد اہمیت کا حامل تاریخ ساز دن ہے اس تاریخ ساز دن 78سال قبل ہندوستان کی تقسیم اور دنیا میں ایک نئی اسلامی مملکت پاکستان کے قیام کا اعلان ہوا تھا اس دن کو سرکاری سطح پر منانا چاہیے لیکن افسوس حکمرانوں کو ذاتی مفادات کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے لائنز ایریا میں 3جون 1947 پلان کے حوالے سے محب محمد اجمل کی دعوت پر منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ 2جون 1947 کو وائسرائے ہند لارڈ ماونٹ بیٹن اور ہندوستان کے سیاسی رہنماں کے درمیان ایک تاریخ ساز اور نہایت ہی اہم اجلاس کا آغاز وائسرائے ہاس میں ہوا جس میں رسمی طور پر ہندوستانی رہنماں کے سامنے منصوبہ پیش کیا گیا جسے کانگرس اور مسلم لیگ نے بغیر زیادہ بحث و مباحثہ کے قبول کر لیا یہ منصوبہ تاریخ میں 3جون 1947کے نام سے موسوم کیا گیا، منصوبے کا سب سے اہم نقطہ یہ تھا کہ انتقال اقتدار اسی سال ہو گا (یعنی 1948 کی بجائے 1947) انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبہ کی منظوری کے بعد کانگرس کی جانب سے جواہر لال نہرو، مسلم لیگ کی جانب سے قائداعظم، سکھوں کی جانب سے سردار بلدیو سنگھ نے آل انڈیا ریڈیو پر تقاریر کیں، قائداعظم نے اپنی نشری تقریر میں منصوبہ کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پاکستان زندہ باد کا تاریخی نعرہ بلند کیا یعنی 3جون کو پہلی بار پاکستان زندہ باد کا تاریخی نعرہ بلند ہوا چنانچہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بلند کرنے والے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کوتاریخ ساز 3جون کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے حکومت پر زور ڈالنا چاہیے۔