Live Updates

جہلم سمیت پنجاب بھر میں سری پائے جلانے جانوروں کی آلائشیں نہروں میں پھینکنے پر سخت پابندی ، دفعہ 144نافذ

اتوار 1 جون 2025 19:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) جہلم سمیت پنجاب بھر میں سری پائے جلانے جانوروں کی آلائشیں نہروں میں پھینکنے پر سخت پابندی ہوگی پانچ سے گیارہ جوں تک دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔دریاؤں نہروں میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے حوالے سے جہلم سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی نافذ کی گئی ہے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیرا کی ، نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی عائد ہوگی ۔

جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے گلی محلوں چوک چوراہوں یاکسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذر رہے گی۔ عید پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔\378
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :