پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال،فواد چوہدری کاعطا تارڑ سے اظہارتشکر

اتوار 1 جون 2025 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پی ٹی وی میں میرے نام کی تختی بحال کر کے مجھے آگاہ کیا ہے، اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرنے پر میں ان کا مشکور ہوں۔