رحیم یار خان،ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کی ٹریفک وفد کے ہمراہ جے یو پی کے صوبائی نائب صدر محمد ریاض احمد نوری کی رہائش گاہ آمد

محمد ریاض احمد نوری نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کو شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی دی

اتوار 1 جون 2025 20:50

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء) ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کی ٹریفک وفد کے ہمراہ صوبائی ممبر امن کمیٹی و جے یو پی کے صوبائی نائب صدر محمد ریاض احمد نوری کی رہائش گاہ آمد، وفد میں انسپکٹر شاہد سنگیڑا و دیگر ٹریفک پولیس اہلکار شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر گوتھم کالج وسیم جاوید چوہدری، ممبر امن کمیٹی رانا خالد محمود خان ،ملک محمد ضیائ ، ڈاکٹر محمد اطیب، قاری محمد اصف اور دیگر احباب موجود تھے، محمد ریاض احمد نوری نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کو شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی دی جس پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس بلانمبری گاڑیوں اور کمسن ڈرائیوفوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، چھوٹے بچوں کا ڈرائیونگ کرنا خطرناک اور حادثات کا سبب بن رہا ہے حکومت کی اس سلسلے میں سخت ہدایات ہیں علمائ کرام سے درخواست ہے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور عوام الناس کو ان ہونے والے حادثات اور نقصانات کے سلسلے میں اگاہی دیں ٹریفک پولیس علمائ کرام کے ساتھ مل کر ضلع رحیم یار خان میں اجتماعیت کا پیغام دے رہی ہے کیونکہ ہم نے امن وامان قائم کرناہے، معاشرے میں تمام طبقات کا تحفظ یقینی بنائیں گے،بدامنی کی ہر وجہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے،