گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریجنل مینجر نارتھ سندھ بینک فاروق خان کی ملاقات

اتوار 1 جون 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریجنل مینجر نارتھ سندھ بینک فاروق خان نےملاقات کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ ظفر علی خان گنڈاپور بھی انکے ہمراہ تھے۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بینک کی مجموعی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

فاروق خان نے بتایا کہ سندھ بینک صوبہ خیبرپختونخوا میں بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے اور اس وقت صوبے میں 16 برانچیں فعال طور پر عوام کو مالی سہولیات فراہم کر رہی ہیں، جن میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دو برانچیں شامل ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سندھ بینک کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک نے علاقائی سطح پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے پیش نظر مزید برانچیں قائم کی جائیں گی تاکہ مقامی تاجر اور عوام کو مالی خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :