کولئی پالس کوہستان پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پیر 2 جون 2025 11:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) کولئی پالس کوہستان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کولئی بحرام شاہ نے محمد طاہر ولد ستاب احمد اور سعید احمد ولد علی روخان کو اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایس ایم جی، رپیٹر اور کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزمان ک خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔