بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ

3 سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد لینے والوں کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال کی دوبارہ تصدیق لازمی قرار

پیر 2 جون 2025 14:19

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونے والے مستحقین کو 30جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کیلئے ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں، ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کیلیے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو 3 سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں، جو مستحقین 30جون تک اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔