
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
اب تک 75 ارب روپے کی رقم قرضہ جات کی مد میں تقسیم کی جاچکی، مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد گھر مکمل، جبکہ 56 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 15 اگست 2025
20:33

(جاری ہے)
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام میں زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو شامل کرنے کے لیے آگاہی مہمات تیز کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے پبلک و پرائیویٹ اداروں سے روابط بڑھائے جائیں گے۔
درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار انتہائی آسان اور مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں اخوت، بینک آف پنجاب، این آر سی پی اور آر سی ڈی پی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کواجلاس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026ء کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے اور بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ لاہور ڈویژن میں 51،راولپنڈی میں 64، فیصل آبادمیں 37، ملتان میں بیوٹیفکیشن کے 75منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ سرگودھا45، گوجرانوالہ 64،ڈی جی خان 51،بہاولپور 61، گجرات 53 اور ساہیوال میں 49منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو مد نظر رکھنابے حد ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
پسنی بندرگاہ کمرشل ہوگی، سکیورٹی کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی، سکیورٹی ذرائع
-
قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل-حماس مذاکرات پیر کو متوقع
-
افریقی تہذیب کی تباہی
-
بھارت میں کم سنی کی شادیوں میں نمایاں کمی، رپورٹ
-
جرمنی کا انفراسٹرکچر بحران، آٹو بان منصوبے اور خدشات
-
پاکستان میں تعلیم: بنیادی حق سے زیادہ ایک مہنگی مراعت
-
بھارت میں سیلیبریٹیز اپنے'پرسنالٹی رائٹس‘ کو محفوظ کیوں کروا رہے ہیں؟
-
ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے سے کیا ہو گا؟
-
بلوچستان میں مقامی قبائل کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ٹیچر کی دولت میں حیران کن اضافہ، اثاثوں میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
-
صمود فلوٹیلا سے گرفتار شہریوں سے متعلق دفترخارجہ نے مؤقف جاری کردیا
-
آئندہ سکور 0-6 سے بہتر اور بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.