
حکومت تمام سکولوں اور مدارس میں بچوں کی بینائی کے معائنے کو لازمی قرار دے، الشفا ٹرسٹ
پیر 2 جون 2025 15:26
(جاری ہے)
رحمت خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے متعدد ممالک نے اسکولوں میں لازمی سکریننگ کے ذریعے بچپن کے اندھے پن پر قابو پایا ہے مگر پاکستان میں اس نوعیت کا کوئی پروگرام موجود نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الشفا ٹرسٹ نے گزشتہ برس 550 فری آئی کیمپس کے ذریعے 1,75,000 بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ اگلے سال میں 20 لاکھ افراد کو علاج کی سہولت دینے اور 1,20,000 آنکھوں کے آپریشن کرنے کا منصوبہ ہے۔ رحمت خان نے صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ان افراد کی مدد کریں جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ٹرسٹ کے توسیعی منصوبوں کے تحت لاہور، حویلی لکھا اور گلگت میں نئے اسپتالوں کے قیام اور لاہور میں آئی کینسر سینٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ الشفا آئی اسپتال کے چیف آف میڈیکل سروسز پروفیسر ڈاکٹر واجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں سے نصف سے زائد بچے اور نوجوان ہیں اور اتنی بڑی آبادی کے بصری مسائل سے نمٹنے کے لیے صرف ایک ادارہ کافی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہر میڈیکل کالج ایک ضلع کو اپنائے اور وہاں کی غریب آبادی کے لیے بینائی کے معائنے کی ذمہ داری لے۔ ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ الشفا کی سکریننگ رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں دس فیصد بچے مختلف بصری مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر اسکول میں ایک تربیت یافتہ ہیلتھ ورکر کی موجودگی یا اساتذہ کو بنیادی تربیت دینا ضروری ہے تاکہ وہ نظر کے مسائل کو پہچان کر بچوں کو بروقت علاج کے لیے ریفر کر سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت اقدامات سے نہ صرف بچوں کی بینائی بچائی جا سکتی ہے بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ ڈاکٹر واجد نے امید ظاہر کی کہ عوام کی مدد اور حکومت کی سنجیدہ توجہ سے پاکستان میں بچپن کے قابلِ علاج اندھے پن کا خاتمہ ممکن ہے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے
-
پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
-
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.