کراچی میں آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں ہے، ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، امیر حیدر لغاری کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 2 جون 2025 14:15

کراچی میں آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں، چیف ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا جاسکتا ہے،ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں ہے۔

اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں۔ کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔کیرتھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زلزلے قدرتی آفات ہیںان کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھکٹے سے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے تاہم کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔امیر حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔ ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا۔ رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاون کے قریب تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شہر قائدکراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاتھا۔زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائدآباد میں محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔اس کے علاوہ مساجد میں اذانیں بھی دی گئی ہیں۔

گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور علاقے میں آسمان میں چرند و پرندوں کا شور سنائی دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی۔زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاون کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :