Live Updates

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

پیر 2 جون 2025 16:59

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں نان فائلرز کے یومیہ50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے جبکہ نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں بینک ڈیپازٹس، بچت سکیموں،کیپیٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے جبکہ سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :