محکمہ زراعت سیالکوٹ کی تل کی کاشت بارے سفارشات جاری

پیر 2 جون 2025 17:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے تل کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق تل کی کاشت کے لیے درمیانی اور بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو موزوں ہے۔

(جاری ہے)

چکنی اور پانی جذب نہ کرنے والی زمینوں میں بارش یا آبپاشی کا پانی کھڑا ہونے سے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں اس لیے ایسی زمینوں پر تل کاشت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

زیادہ ریتلی سیم و تھور زدہ اور نشیبی زمینیں بھی تل کی کاشت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عام کاشت کے لیے سفید تل کی منظور شدہ اقسام ٹی انچ ۔ 6، ٹی ایس 5، نیاب پرل ، ٹی ایس۔3 ، نیاب تل 2016، نیاب ملینیم ، انمول تل اور بلیک تل کی قسم بلیک کنگ ہیں جو بہتر پیداواری صلاحیت رکھتی ہیں۔جنوبی پنجاب کے گرم علاقوں میں نیاب، فیصل آباد کی تل کی اقسام جون اور جولائی میں بھی کاشت کی جا سکتی ہیں۔