پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولروسیم اکرم کی 59 ویں سالگرہ 3 جون منگل کو منائی جائے گی

پیر 2 جون 2025 20:43

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولروسیم اکرم کی 59 ویں سالگرہ ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم کی59 ویں سالگرہ 3جون منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم3جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نی356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔