Live Updates

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ طاہرہ نقوی کی43 ویںبرسی 2جون پیر کو منائی گئی

پیر 2 جون 2025 20:43

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ طاہرہ نقوی کی43 ویںبرسی 2جون پیر کو منائی گئی۔معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی20اگست1956ء کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیابعد میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ا داکاری کے جوہر دکھائے انہیں معروف پی ٹی وی ڈرامہ ’’ وارث ‘‘ سے بے پناہ شہرے حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا جن میں بدلتے موسم اور میاں بیوی راضی شامل ہے مذکورہ فلموں میں طاہرہ نقوی کے ساتھ آصف رضا میر اور آغا سکندر نے کام کیا تھا ۔طاہرہ نقوی نے بیس برس تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ 2جون 1982ء کو کینسر کے مرض کا شکار ہو کر چل بسیں تھیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات