
زکوٹا جن، بل بتوڑی اورنستور کی واپسی! عینک والا جن ایچ ڈی میں دوبارہ زندہ ہوگیا
پیر 2 جون 2025 20:43

(جاری ہے)
اب پی ٹی وی نے اسے نئی نسل تک پہنچانے کے لیے جدید ویژول کوالٹی میں پیش کیا ہے تاکہ وہ بھی انہی کرداروں سے ویسا ہی لطف اٹھا سکیں جیسے پچھلی نسلیں کرتی رہیں۔
نستور جن، جو کہ ایک نیک دل اور جادوئی قوتوں کا حامل جن ہے، کہانی کا مرکزی کردار ہے۔ وہ اپنی دنیا کوہ قاف سے زمین پر آتا ہے اور یہاں ایک ذہین لڑکے عمران سے دوستی کرلیتا ہے۔ اس کے بعد جادوئی دنیا کے دروازے کھلتے ہیں، جہاں بل بتوڑی کی چالاکیاں، زکوٹا جن کی سادگی، اور سامری جادوگر کی شعبدہ بازیاں ناظرین کو ہنسانے اور حیرت میں ڈالنے کا کام کرتی ہیں۔اس ڈرامے کی خوبی صرف تفریح تک محدود نہیں تھی، بلکہ اس میں چھپی معاشرتی اور اخلاقی تعلیمات نے بچوں کی سوچ اور کردار سازی پر بھی گہرا اثر ڈالا۔ اس وقت کے محدود وسائل کے باوجود جو اسپیشل ایفیکٹس استعمال کیے گئے، وہ اپنی مثال آپ تھے، اور وہی جملے آج بھی پاکستانی کلچر میں زندہ ہیں۔اب عینک والا جن کی تمام اقساط پی ٹی وی کے سرکاری یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں۔ جو لوگ بچپن کی یادوں کو تازہ کرنا چاہتے ہیں یا اپنے بچوں کو ایک معیاری، مزاحیہ اور تعلیمی ڈرامہ دکھانا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ کسی تحفے سے کم نہیں۔تو دیر کس بات کی یوٹیوب کھولیں، اور ایک بار پھر اس جادوئی دنیا میں داخل ہو جائیں جہاں جِن بھی ہنستے تھے، اور جادو بھی اخلاقیات سکھاتا تھا!
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی
-
ٹک ٹاک پراداکاری نہیں ہوتی، بے ہودہ مواد بنتا ہے، حریم سہیل
-
شاہ رخ خان کا دیا ہوا تحفہ چار سال تک کھول کے چیک نہیں کیا، عامر خان کا انکشاف
-
ماہرہ خان کی فلم کے لیئے اجتماعی دعا کرنے کی اپیل کی ویڈیووائرل
-
آج کل کے اداکار سینئرز کو دیکھ کر چڑتے ہیں، پروین اکبر
-
دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسرحسین
-
آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پرغورکیا تھا
-
شہرت کیلئے ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں؛ اریکا حق کا الزام
-
ماہرہ خان نے نئی فلم لو گرو کے گانے میں اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا
-
مودی سرکار نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا
-
راولپنڈی،ٹک ٹاک پر اسلحہ کی تشہیر کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
-
سونیا حسین لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.