Live Updates

سیالکوٹ،عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے شہر بھر میں منڈیاں سج گئیں

پیر 2 جون 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے سیالکوٹ شہر میں منڈیاں سج گئی ہیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں چھوٹے اور بڑے دونوں قسم کے جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کے لیے قربانی کا جانور خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کی تمام بڑی منڈیوں پر قربانی کے جانور بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں تاہم خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چھوٹے جانوروں بکرے اور دنبے کی قیمتوں میں 15سے 20ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بڑے جانور گائے، بیل اور اونٹ کی قیمتیں بھی انتہائی بلند ہو چکی ہیں۔

کئی شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ اب تک جانور خریدنے سے قاصر ہیں، خریداروں کے مطابق پچھلے سال ایک اچھا دنبہ 50سے 60ہزار میں مل جاتا تھا لیکن اب وہی 75سے 80ہزارروپے تک بیچا جا رہا ہے، گائے کی قیمت تو 3سے 4لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔اس کے برعکس شہریوں کو توقع ہے کہ عید سے کچھ دن پہلے قیمتوں میں کچھ کمی ہو سکتی ہے، بیوپاری بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اگر خریداری کا رجحان کم رہا تو قیمتیں معمول پر آ سکتی ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :