ہزارہ یونیورسٹی تعلیمی میدان میں منفرد و مثالی مقام رکھتی ہے،وائس چانسلر

پیر 2 جون 2025 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی تعلیمی میدان میں ایک منفرد و مثالی مقام رکھتی ہے اور صوبائی سطح پر ایک اچھی شہرت کی حامل ہے تاہم اسے مزید ترقی دینے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی و تحقیقی معیار کی بہتری،اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ اور طلباء کو جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور وائس چانسلر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی مزید تعلیمی خودمختاری،مستحکم مالی نظام اور ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے مزید محنت کرنا ہوگی تاکہ یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام پیدا کرے،ہماری کوشش ہوگی کہ امتحانات سمیت دیگر امور میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کو پیپر لیس یونیورسٹی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تمام سہولیات اور پُرسکون تعلیمی و تحقیقی ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،وائس چانسلر نے افسران اور فیکلٹی سے کہا کہ وہ تحقیق اور تدریس میں خلوص نیت سے کام کریں تاکہ جامعہ کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :