عید الاضحی ،سٹی میئر سوات نے تحصیل بابوزئی کو صاف رکھنے کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی کے ذمہ داروں کو ہدایات جاری کر دیں

پیر 2 جون 2025 21:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے عید الاضحی کے موقع پر تحصیل بابوزئی کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی پلان مرتب کر کے ڈبلیو ایس ایس سی کے ذمہ داروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے اپریشنل جنرل منیجر ذیشان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دوران تحصیل بابوزئی میں صفائی کے کام کے لیے 100 گاڑیاں اور 628 صفائی عملہ تعینات کیا جائے گا، جبکہ تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹر سپلائی کا عملہ بھی ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔مزید برآں، صفائی کے بہتر انتظامات کے لیے پانچ مقامات پر ڈمپنگ گرانڈ قائم کیے جائیں گے تاکہ الائیشوں اور دیگر فضلہ جات کو بروقت ٹھکانے لگایا جا سکے۔ سٹی میئر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے عملے کو عید کے دنوں میں مکمل ڈیوٹی پر رکھا جائے تاکہ تحصیل بابوزئی میں صفائی کے انتظامات بہترین انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :