عید الاضحی کے موقع پر عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر

پیر 2 جون 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کی مثالی صفائی یقینی بنا کر عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کریں گے، اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن کی انسپیکشن کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ عید الاضحی سے قبل شہر بھر میں مثالی صفائی کر کے زیرو ویسٹ یقینی بنایا جائے تاکہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے۔

متعلقہ عنوان :