ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے عارضی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں

پیر 2 جون 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عارضی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں پارکنگ، سکیورٹی اور سایہ دار مقامات سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی منڈی جسوت نگر اور مویشی منڈی فاطمہ جناح ٹائون کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو مویشی منڈیوں میں تمام انتظامات فول پروف بنانے کا ٹاسک بھی دیا۔