کراچی پولیس چیف کا مویشی دوست منڈی کا اچانک دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 2 جون 2025 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مویشی دوست منڈی کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی،کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 12 سو ایکڑ پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی لگائی گئی ہے،ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ، ایس ایس پی طارق مستوئی اور ایس پی کی سربراہی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،مویشی دوست منڈی آنے والے راستوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس کے افسران و اہلکار، 27 سے زائد پولیس موبائل اور 49 سے زائد پولیس پکٹس لگائی گئی ہیں،انہوں نے ایڈمنسٹریٹرشہاب علی اور فیصل علی کی جانب سے مویشی منڈی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے پہلے سے بہتر اقدامات کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آدھی رات کو بھی لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ،ایس ایس پی طارق مستوئی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :