ہم نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے بعد شام سے پابندیاں ہٹائیں، فرانس

منگل 3 جون 2025 08:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے بعد شام پر پابندیاں ہٹائی گئی ہیں ۔ العربیہ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان نول باروٹ نے کہا ہے کہ شام پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ پیرس نے کئی نکات پر نتائج حاصل کرنے کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر نے العربیہ کو مزید بتایا کہ ان کے ملک نے شام کے حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کی وضاحت کی ہے کہ داعش کی دہشت گردی دوبارہ نمودار نہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس سعودی عرب کی طرف سے بلائی گئی دو ریاستی حل کانفرنس کے پرجوش نتائج کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا پیرس اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے فرانسیسی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یورپی یونین اپنی معیشت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بعد میں شام پر مزید پابندیاں اٹھائے گی۔