پشاور میں زیبرا کراسنگ پرنٹ کرنے کا کام جاری

منگل 3 جون 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پشاور شہر میں زیبرا کراسنگ پرنٹ کرنے کا کام جاری ہے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ زیبرا کراسنگ کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے شہری پیدل روڈ کراس کرنے کے لئے زیبرا کراسنگ کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ زیبرا کراسنگز پر ڈرائیورز حضرات رفتار کم سے کم کریں اور پیدل چلنے والے حضرات کو راستہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، خود کو اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :