بیلاروس کے وزیر خارجہ 9 جون سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

منگل 3 جون 2025 10:40

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف 9 جون سے روس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ تاس کے مطابق بیلاروس کی وزارت خارجہ کے ترجمان رسلان وارنکوف نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف 9 اور 10 جون کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی دیگر تقریبات کا انعقاد بھی متوقع ہے۔ انہوں نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان رابطے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔ واضح رہے کہ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں 26 اور 27 جون کو یوریشین اکنامک فورم کا انعقاد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :