شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی عیدالاضحی کے خطیب مقرر، مسجد الحرام میں نماز کی امامت کریں گے

منگل 3 جون 2025 14:20

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)حرمین شریفین کے امور کی ذمہ دار صدارت نے اعلان کیا ہے کہ ممتاز عالم دین اور خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی مسجد الحرام میں اس سال 1446 ہجری کی عیدالاضحی کی نماز کی امامت اور خطبہ دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی عالم اسلام میں اپنے گہرے فقہی علم، خطابت کی مہارت اور دل موہ لینے والی قرات کے باعث بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ان کی تقرری ایک مرتبہ پھر اہم ذمہ داری کا اظہار ہے،گزشتہ برس وہ خطبہ عرفہ کیلئے منتخب گئے تھے۔